ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی وزارت عظمیٰ کے امیدوارنہیں:چدمبرم

راہل گاندھی وزارت عظمیٰ کے امیدوارنہیں:چدمبرم

Tue, 23 Oct 2018 10:52:40    S.O. News Service

چنئی،23اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)2019کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی راہل گاندھی کو وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار کے طور پر اعلان نہیں کرے گی۔ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ایک تمل نیوز چنیل کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ راہل ہی نہیں کانگریس دیگر کسی بھی شخص کی دعویداری کا اعلان نہیں کرے گی۔کانگریس ایک طویل مدت سے علاقائی پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاکہ2019 میں ایک مضبوط اپوزیشن کی شکل میں بی جے پی کا سامنا کیا جا سکے۔ کانگریس اس اتحاد کی قیادت کرنا چاہتی ہے لیکن علاقائی جماعتیں اس کے بارے میں الگ الگ رائے رکھتی ہیں۔

چدمبرم نے کہا،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں۔ جب کچھ کانگریس رہنماؤں نے اس طرح کی بات کی تھی تو آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے اس پر مداخلت کی تھی اور ان سے ایسی باتیں نہیں کرنے کو کہا تھا۔ ہم بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایک متبادل حکومت بنانا چاہتے ہیں جو پروگریسیو ہو، شخصی آزادی کا احترام کرے، ٹیکس ٹیررزم کو فروغ نہ دے، خواتین اور بچوں کو تحفظ عطا کرے اور کسانوں کی صورت حال کو بہتر بنائے‘‘۔


Share: